جرائم و حادثات

ہندو لڑکی سے شادی کرنے والے مسلم نوجوان کے ماں باپ کا قتل _ اترپردیش میں سنسنی خیز واردات

لکھنو _ 20 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہندو لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والے مسلم نوجوان کے ماں باپ کے قتل کی سنسنی خیز واردات اترپردیش میں پیش آئی۔

 

یہ سانحہ اتر پردیش کے سیتا پور میں پیش آیا۔ عباس اور قمر النساء نامی مسلمان جوڑے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ان کے بیٹے شوکت نے روبی نامی ہندو لڑکی سے شادی کر لی جس کی وجہ سے اس جوڑے کا قتل ہوا۔ روبی کا باپ رامپال نے چار دیگر افراد کے ساتھ شوکت کے گھر پر حملہ کیا۔ گھر میں موجود اس کے والدین کو لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے بے دردی سے مارا گیا۔۔جس میں ان دونوں کی موت ہوگئی

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ روبی کے والد رامپال سمیت دو دیگر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہ دو دیگر افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو مفرور ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ شوکت اور روبی کے خاندان ایک دوسرے  کے پڑوسی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کا رابطہ ہوا اور یہ محبت میں بدل گیا۔ دونوں 2020 میں ہی شادی کی تجویز گھر والوں کو پیش کی لیکن  روبی کے والدین شادی پر راضی نہیں تھے۔

 

روبی کے والد رامپال نے پولیس سے شکایت کی۔ چونکہ روبی اس وقت تک نابالغ تھی، پولیس نے شوکت کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ شوکت جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا.. اب جب کہ روبی بالغ ہے، اس نے فرار ہو کر شادی کر لی۔ اس پر مشتعل ہو کر روبی کے گھر والوں نے شوکت کے والدین پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button