تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں اسکولس کو تعطیلات _ حکومت کا اعلان

 

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظرتمام تعلیمی اداروں کو 8 جنوری سے 16 جنوری تک تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداران کےساتھ طلب کردہ جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عہدیداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ اس اجلاس میں ریاست میں کورونا کی صورتحال،اومیکرون کے پھیلاو اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر صحت ہریش راؤ بھی موجود تھے‌

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا اور اومیکرون‌کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پہلے ہی دس جنوری تک کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں اور نمائش کو بھی معطل کردیا گیا۔ تازہ طور پر اسکولس کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button