انٹر نیشنل

15 ڈسمبر سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے حکومت ہند کا فیصلہ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 15 ڈسمبرتک تمام انٹرنیشنل بین القوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووڈ۔اُنیس وبا کی وجہ سے ہندوستان نے پچھلے سال 23 مارچ کو تمام بین الاقوامی کمرشیل مسافر خدمات معطل کردی تھی۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک سرکلرجاری کرتے ہوئے کہا کہ اِس معاملے کا جائزہ لیا گیا اور مجاز اتھارٹی نے 15 دسمبر سے ہندوستان سے جانے اور آنے والی پہلے سے چلنے والی تمام بین الاقوامی مسافر خدمات پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بوتسوانا، ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button