نیشنل

سدرشن نیوز کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر گرفتار

نئی دہلی: گرو گرام کی پولیس نے سدرشن نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ کمار پر الزام ہے کہ اس نے 8 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں بے بنیاد غلط اور گمراہ کن ٹویٹ کیا تھا

 

 

جس کا نوٹ لیتے ہوئے گرو گرام پولیس نے پہلے مقدمہ درج کیا اور ریزیڈنٹ ایڈیٹر کی گرفتاری کل عمل میں ائی۔ گرفتاری کی کاروائی سائبر کرائم پولیس کی ایک ٹیم نے انجام دی۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گمراہ کن اور فرضی ٹویٹ کرنے کے الزام میں مکیش کمار کو سائبر پولیس گروگرام کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

ہریانہ کے نوح اور گرو گرام میں تشدد کے بعد بحال امن کی کوششوں کے درمیان سدرشن نیوز کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر کی جانب سے یہ گمراہ کن پوسٹ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button