تلنگانہ

حیدرآباد میں "مودی نو انٹری” کے پوسٹرس

حیدرآباد: بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان جاری سیاسی‌ تناؤ کے درمیان تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کے دورہ سے پہلے شہرحیدرآباد میں ”مودی نوانٹری“کے فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔یہ فلکسی تلنگانہ چیتنیہ یوتھ فورس نام سے لگائے گئے ہیں جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہینڈلوم کی اشیا پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی کو واپس لیاجائے۔ قبل ازیں مرکز سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے بافندوں نے وزیراعظم مودی کو لاکھوں پوسٹ کارڈس روانہ کئے تھے۔ قبل ازیں بھی وزیراعظم کے دورہ حیدرآباد سے قبل اس طرح کے بیانرس لگائے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button