نیشنل

جنرل بپن راوت کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ میں زخمی کیپٹن ورون سنگھ چل بسے

نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور علاقہ میں پیش آئے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت ہوگئی۔ وہ بنگلور کے ایک فوجی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے اور آج صبح انتقال کرگئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل ( سی ڈی ایس جنرل ) بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی سوار تھیں۔یہ  فوجی ہیلی کاپٹر  جو  تمل ناڈو میں کنور کی نیلگیری پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیاتھا مجموعی طور پر 14 افراد اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جن میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو  شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button