گجرات کے چیف منسٹرنے دے دیا استعفیٰ

احمد آباد: ریاست گجرات کے چیف منسٹر وجے روپانی نے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے ریاستی گورنر کو اپنا مکتوب استعفی پیش کردیا۔ ابھی جبکہ اُن کے عہدہ کی معیاد ختم ہونے میں تقریباً ایک سال کا عرصہ باقی ہے اور 15 ماہ کے بعد ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونیوالے ہیں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے۔ استعفی دینے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی کےلئے ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔