جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم 

نارائن پیٹ: مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں زیر تعلیم طلباء میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی و محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام مفت تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کی نگرانی مولانا الحاج سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی و ناظم تعلیمات مدرسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو ضروری ہدایات دی۔ اس موقع پر حافظ جلال’ حافظ محمد تقی’ حافظ ارشد ‘ حافظ عبدالکریم ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button