ہریانہ۔ سرکاری ملازمین کو آرایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت

نئی دہلی: ریاست ہریانہ میں سرکاری ملازمین کو اب آرایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے سال 1967 اور سال 1980 کے دوران جاری کردہ ان دو احکامات کو واپس لے لیا ہے جن میں ہریانہ حکومت کے ملازمین کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔ ہریانہ حکومت کے فیصلہ پرکانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اب ہریانہ حکومت کے ملازمین کو سنگھ کی شاکھاؤں میں حصہ لینے کی چھوٹ، سرکار چلا رہے ہیں یا بی جے پی اور آر ایس ایس کی پاٹھ شالہ۔