حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک زبردست بارش

حیدرآباد: ریاست میں آئندہ تین دنوں کے دوران زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ بعض اضلاع میں بھاری سے بھاری بارش کا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کی رات سے حیدرآباد سمیت تلگانہ بھرمیں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہہ سے ریاست کے ذخائرآب کی سطح میں زبردست اضافہ ہوگیا جس کی وجہہ سے کچھ پراجکٹس کے دروازے کھول کرپانی چھوڑا جارہا ہے۔