تلنگانہ

رات دیر گئے تک سیل فون پر بات کرنے پر برہم باپ نے بیٹی کا کردیا قتل _ حیدرآباد کے مسلم خاندان میں دل دہلانے والا واقعہ

حیدرآباد _ 18 دسمبر ( اردولیکس) نوجوان لڑکی کے رات دیر گئے تک سیل فون پر دوستوں سے بات چیت کرنے سے برہم باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ دل دہلانے والا واقعہ حیدرآباد کے ایک مسلم خاندان میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے رام نگر علاقے میں محمد صادق نامی شخص نے ہفتہ کی آدھی رات کو 17 سالہ بیٹی یاسمین النساء  کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اس واقعہ کے بعد وہ مشیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کی اطلاع دی۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔ محمد صادق نے بتایا کہ اس کی بیٹی رات دیر گئے تک سیل فون پر بات چیت کرتی تھی کئی مرتبہ اسے اپنی حرکت سے باز آنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔جس پر وہ برہمی کے عالم میں لڑکی کا قتل کردیا۔

اسی دوران ایک ذرائع نے بتایا کہ محمد صادق لڑکی کا سوتیلا باپ تھا یاسمین النساء کے حقیقی باپ کے انتقال کے بعد اس کی ماں رحیم النساء  نے آٹو ڈرائیور صادق سے دوسری شادی کرلی تھی اور فی الحال رحیم النساء دبئی میں ملازمت کررہی ہے   اور وہ اپنے دوسرے شوہر صادق کے پاس دو لڑکیوں کو چھوڑا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button