حیدرآباد ،مشتاق پٹیل قتل کا معمہ حل۔ مقتول کی بیوی اوراس کے ساتھی گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں ایک شخص کا قتل کردینے کی واردات میں ملوث تین ملزمین کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔ واضح رہے کہ لاری ڈرائیورمشتاق پٹیل ساکن سعید آباد کی نعش اسی ہفتہ حیات نگرعلاقہ میں سڑک کے کنارے کارسے دستیاب ہوئی تھی جس کا بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقتول کی بیوی فردوس بیگم کے علاوہ محمد حمید پٹیل اورسید نایاب کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو شک تھا کہ اس کی بیوی اورحمید پٹیل کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہیں اس نے کئی مرتبہ انتباہ بھی دیا تھا اوربیوی کو ہراساں کررہا تھا۔ اس دوران فردوس اورحمید پٹیل نے ملکرمشتاق پٹیل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اوراسے شراب پلانے کے بعد گلا کاٹ کراس کا قتل کردیا گیا۔