سب سے کم قیمت کورونا ویکسین کی حیدرآباد میں تیاری

حیدرآباد _ حیدرآباد کی کمپنی بائیولوجیکل ای ہندوستان میں سب سے کم قیمت پر کورونا کی ویکسین فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔کمپنی کے ”کوربیوکس“ کے دو ڈوز 500روپئے میں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہر ایک ڈوز کی قیمت 250 روپے ہوگی ویکسین کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ کا کام جاری ہے اور اس کو ہنوز ہنگامی صورتحال میں استعمال کی اجازت نہیں ملی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے حیدرآباد کی اس کمپنی سے 30کروڑ ٹیکوں کاآرڈردیا ہے۔اس ٹیکہ کے انسانوں پر پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تجربہ کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔