محکمہ صحت کی رپورٹ پرتلنگانہ میں لاک ڈاون یا نائٹ کرفیوکا فیصلہ: کے ٹی آر

حیدرآباد: ریاست تلنگنانہ میں لاک ڈاون سے متعلق وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اہم بیان دیا ہے۔ انھوں نے جمعرات کو ٹویٹرپرآسک کے ٹی آرپروگرام میں شہریوں کے سوالات کے جواب دئیے۔ اس موقع پرایک شہری نے ان سے ریاست میں لاک ڈاون یا نائٹ کرفیو نافذ کرنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں کے ٹی آرنے کہا کہ اس کا فیصلہ ریاست میں کیسس کی تعداد اورمحکمہ صحت کے عہدیداروں کی تجویزپرمنحصرہے۔ انھوں نے شہریوں کے اوربھی کئی سوالات کے جواب دئیے۔