2 ڈی جی دوا کے استعمال سے متعلق گائیڈ لائنس جاری

نئی دہلی _ ہندوستان کے دفاعی ادارے ڈی آر ڈی  او کی جانب سے کورونا کو ختم کرنے کے لئے پاوڈر کی شکل میں تیار کردہ دوا 2 ڈی جی کے استعمال سے متعلق گائیڈ لائنس جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈی آر ڈی وی او نے بتایا کہ یہ دوا پاؤڈر کی شکل میں معمولی سے شدید علامات والے کورونا مریضوں پر اچھی طرح سے کام کرتی ہے۔ حال ہی میں ، اس 2DG دوائی کو کس طرح استعمال کیا جائے اس کے بارے میں گائیڈ لائنس جاری کی گئیں ہیں۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس دوا کو صرف ڈاکٹر کی نگرانی میں ہی استعمال کیا جانا چاہئے۔

کورونا مریضوں کو ہاسپٹل میں علاج  کے دوران ڈی سی جی آئی نے اس دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹروں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معمولی سے شدید علامات میں مبتلا مریضوں کے لئے یہ دوا تجویز کریں۔ اسے زیادہ سے زیادہ دس دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شوگر ،شدید دل کے امراض میں مبتلا افراد پر استعمال کرنے کے سلسلے میں ابھی تک دوائی کی مکمل طور پر جانچ نہیں کی جاسکی ہے ۔ لہذا پہلے ہی احتیاط کی ضرورت ہے۔
یہ 2DG دوا حاملہ خواتین ،زچہ  ، یا 18 سال سے کم عمر مریضوں کو نہیں دی جانی چاہئے۔
مریض اور ان کے شرکاء 2DGdrreddys.com پر ای میل کے ذریعے حیدرآباد میں ڈاکٹر ریڈی  لیب کو 2DG دوا سپلائی کرنے کے لئے متعلقہ اسپتالوں سے درخواست کرسکتے ہیں۔