اومیکرون کے کیسس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ

نئی دہلی: جہاں ایک طرف اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں اس سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ملک کی 24 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون کے دو ہزار 135 معاملات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ اومیکرون کے مجموعی معاملات میں سے متاثرہ 828 افراد ابھی تک صحت یاب ہوچکے ہیں اور اومیکرون کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک ہزار 306 ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں کووڈ کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔