جرائم و حادثات

نوبیاہتا دولہے کی موت پر دلہن کی خودکشی

نئی دہلی: شادی کے تین ماہ بعد دو خاندانوں پر اس وقت غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب دولہے کی موت پرغمزدہ دلہن نے بھی اپنی جان دے دی۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ابھیشیک اور انجلی کی شادی 30 نومبر2023 کو ہوئی تھی۔

 

یہ جوڑا تفریح کی غرض سے دہلی گیا ہوا تھا۔ کل وہ زو پارک گئے جہاں شوہر نے سینہ میں درد کی شکایت کی۔اسے علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل اوروہاں سے صفدرجنگ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معائنہ اسے مردہ قراردیا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ابھیشیک کی موت ہوئی نعش کو آبائی مقام منتقل کیا گیا۔

 

شوہر کی موت کے بعد سے انجلی کافی صدمہ تھی اوراس نے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کی بالوکنی سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی، اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آج اس کی موت ہو گئی۔

 

اندرون 24 گھنٹے دولہے اوردلہن کی موت سے ان کے گھروالوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button