بلیک، وائٹ اور ایلو فنگس کے بعد اب اسکن بلیک فنگس !

بنگلور_  ایک طرف ملک میں کورونا دوسری طرف ، سیاہ فنگس  سفید فنگس اور پیلے  فنگس کے کیس بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اور اب جلد کو کالا بنانے والا اسکن سیاہ فنگس منظر عام پر آیا ہے۔ ملک میں پہلا کیس کرناٹک کے چتردرگا میں درج ہوا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چتردرگا سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ مریض کو جلد کے میکوائڈ مائکوسس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں جلد کے فنگس کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ متاثرہ شخص  ایک ماہ قبل کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہوا تھا ۔ متاثرہ شخص کو ذیابیطس بھی تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کے دائیں کان کے قریب جلد پر سیاہ فنگس پایا گیا ۔ متاثرہ شخص نے اپنی جلد پر سیاہ فنگس کو سرجری سے ہٹانے کا پہلا  مرحلہ کر لیا ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب وہ سرجری کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔