ہندوستان میں لگاتار تیسرے روز روزانہ نئے کورونا کیسس کی تعداد1 لاکھ سے کم

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 94052 درج کی گئی۔ اس وقت ملک میں لگاتار تیسرے دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 1 لاکھ سے نیچے رہی۔ یہ کامیابی مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F3FC.jpg

ہندوستان میں مثبت معاملات کی تعداد میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ آج ملک میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1167952 ہے۔ لگاتار دس دنوں سے کل معاملات کی تعداد 20 لاکھ سے نیچے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران  فعال معاملات میں 63463 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور موجودہ فعال معاملات ملک کی مجموعی مثبت کیسوں کی تعداد کا 4.00 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBJ3.jpg

روزانہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ-19 کی بیماری سے شفایاب ہورہے ہیں اس کی بنا پر ہندوستان میں روزانہ شفایابیوں کی تعداد  لگاتار 28 ویں دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد سے زیادہ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 151367 شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کے مقابلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57315 زیادہ شفایابیاں سامنے آئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L0MS.jpg

کووڈ-19 وبا کے شروعات کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 27655493 افراد اس مرض سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 151367 درج کی گئی۔ اس کے نتیجے کے طور پر شفایابیوں کی مجموعی شرح 94.77  فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس میں اضافہ کا رجحان مسلسل دیکھاجارہا ہے