ایکسرے سیتو _ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت

نئی دہلی _ ایک نیامصنوعی انٹیلی جنس – رہنمائی والا پلیٹ فارم  ، اب  ان ڈاکٹروں کے لئے، واٹس ایپ  پر ،سینے کے ا یکسرے کی تصاویر کی مدد کے ساتھ کورونا کی تیزی کے ساتھ اسکریننگ کے ذریعہ  قبل از وقت پتہ چلانے  میں مدد کرے گا ، جنہیں  ایکسرے مشینوں کی رسائی حاصل ہے۔ایکسرے سیتو نامی یہ جانچ  موبائل کے ذریعہ بھیجی گئی کم ریزولیوشن والی  تصاویر کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہے نیز یہ تیز اور استعمال میں آسان ہے  اور دیہی علاقوں میں مرض کی شناخت کرنے کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔

اے آر ٹی پی اے آر کے ( مصنوعی انٹیلی جنس اور روبوٹک ٹکنالوجی پارک)  ،  جو کہ بنگالورو کے سائنس کے ہندوستانی انسٹی  ٹیوٹ ( آئی آئی ایس سی ) کے ذریعہ  قائم کردہ ایک غیر منافع بخش   فاؤنڈیشن ہے ،جسے  حکومت ہند کے  محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی ( ڈی ایس ٹی ) کی مدد اور بنگالورو میں  قائم  ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپ نرامائی اور  سائنس کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ  ( آئی آئی ایس سی ) کے ذریعہ  قائم کیا گیا ہے۔اس فاؤنڈیشن نے  ایکسرے سیتو  تیار کیا ہے ،جسے  خاص طورپر کووڈ کے  پازیٹو  مریضوں کی شناخت کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو  واٹس ایپ  پر بھیجی گئی کم ریزولیوشن والی  سینے کے  ایکسرے کی تصاویر سے بھی پازیٹو   مریضوں کا پتہ لگاسکتا ہے۔

اس میں  ڈاکٹروں کے ذریعہ   نظر ثانی  کرنے اور مقامی  صورتحال کی سنگینی  پر اندازہ لگانے کے لئے متاثرہ علاقوں کے  سیمنٹک اینوٹیشن  بھی شامل ہیں، جو  ڈاکٹروں کی دیگر طریقہ کار سے آسانی کے ساتھ تصدیق کرنے میں  مدد کرتی ہیں اور ابھی تک ہندوستان کے دوردراز کے علاقوں سے  پہلے ہی تقریباََ  1200+ رپورٹیں  حاصل ہوچکی ہیں۔

صحت  کی  جانچ کرنے کے لئے  ،  ڈاکٹر کو صرف  www.xraysetu.com  کی سائٹ  وزٹ کرنی ہوتی ہے اور  Try the Free XraySetu Beta کے بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ پلیٹ فارم ا س شخص کو  دوسر ے پیج  پر لے جائے گا، جہاں وہ شخص ویب یا اسمارٹ فون  کی ایپلی کیشن کے توسط سے  واٹس ایپ پر مبنی چاٹ بوٹ   کے ساتھ منسلک کردے گا۔یا پھر ڈاکٹر ایکسرے سیتو خدمت کو شروع  کرنے کے لئے  ٹیلی فون نمبر  918046163838 + پر ایک واٹس ایپ  میسج  بھیج سکتا ہے۔ اس کے بعد انہیں  صرف  مریض  کے ایکسرے کی تصویر  پر کلک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ  چند ہی منٹوں میں   دو صفحات  پر مبنی آٹومیٹیڈ  تشخیصی   رپورٹ  حاصل کرسکتے ہیں  جس میں  اینو ٹیٹیڈ تصاویر  بھی ہوتی ہیں۔کووڈ -19  کے اثر کے  امکانات کی تخفیف  کے ساتھ ساتھ  یہ رپورٹ ڈاکٹر کے فوری معائنے کے لئے ایک مقامی  اثراتی شدت   کو بھی  اجاگر کرتی ہے۔