ہیلت

منکی پاکس ہوا سے نہیں پھیلتا ۔ 6 سے 13دنوں میں علامات ہوتی ہیں ظاہر: سپرنٹنڈنٹ فیور ہاسپٹل حیدرآباد

حیدرآباد: فیور ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے واضح کیا کہ عوام کو منکی پاکس سے متعلق تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ اسکی علامات والے کسی شخص کے قریب ہوتے ہیں ان کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ منکی پوکس ہوا کے ذریعہ نہیں پھیلتا ہے۔ڈاکٹر شنکر نے بتایا کہ منکی پوکس کی علامات کے ساتھ ہاسپٹل میں داخل ہونے والے مشتبہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کے نمونے پونے کے لیب کو روانہ کیے گئے رپورٹ کل شام تک آئے گی۔مشتبہ شخص اس ماہ کی 6 تاریخ کو کویت سے آیا تھا‌ اسے کاماریڈی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل لے جایا گیا اس کے بعد فیور ہاسپٹل لایا گیا۔

واضح کیا گیا ہے کہ مریض کے قریب رہنے والے چھ افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر شنکر نے بتایا کہ بیماری کی علامات 6 سے 13 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button