ناٹکو فارما کی باریسٹینب گولیوں کو کورونا کے علاج کے استعمال کے لئے دی گئی اجازت

نئی دہلی _ ہندوستان میں ایک اور دوا کورونا کے مریضوں کے علاج میں ہنگامی استعمال کے لئے منظوری دی گئی ہے ملک کی مشہور فارما کمپنی ناٹکو  فارما نے کہا کہ  سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرز کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے  ہنگامی استعمال کے لئے 1 ملی گرام ، 2 ملی گرام ، 4 ملی گرام  پر مشتمل باریسٹینب baricitinobگولیوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ باریسیٹنب کورونا مثبت مریضوں کے علاج میں  ریمیڈیسیویر انجکشن کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناٹکو فارما نے کہا کہ وہ جاریہ  ہفتے پروڈکشن کا آغاز کرے گی تاکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کو بیریسیٹینیب گولیوں کو  فراہم  کیا جاسکے ۔

ملک میں ریمیڈیسیویر انجکشن کی قلت  کو دور کرنے کے لئے ناٹکو  فارما کو ’بیریسیٹینیب‘ کے ہنگامی استعمال کی منظوری مل گئی ہے۔ ناٹکو  فارما قومی اور بین الاقوامی منڈیوں کو برانڈڈ ، عام ادویات ، بلک ایکٹیویٹرز اور انٹرمیڈیٹس فراہم کرتی ہے۔