حیدرآباد میں ماسک نہ لگانے پرہاسپٹلس میں داخلہ کی اجازت نہیں۔ احکامات جاری

حیدرآباد: شہرمیں اومیکرون کے کیسس کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے چوکسی اختیارکی گئی ہے۔ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو ایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی اب نئے قواعد جاری کئے گئے ہیں، شہرکے تمام سرکاری دواخانوں اورپرائمری ہیلت سنٹرس میں ماسک لگانے والوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔ اس سلسلے میں تمام ہاسپٹلس کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ دواخانوں سے رجوع ہونے والے مریضوں اوران کے ساتھ موجود افرد کیلئے ماسک لازمی ہوگا ماسک نہ لگانے والوں کو ہاسپٹلس میں داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔