ہیلت

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں معمولی اضافہ

نئی دہلی _ ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران کوروناوائرس کے, 41806نئے معاملات درج کئے گئے جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 3 ہزار کا اضافہ ہے ۔ہندوستان میں اس وقت  فعال معاملات کی تعداد 4,32,041 ہے۔فعال معاملات کل معاملات کا 1.39 فیصد ہیں۔ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 2.21 فیصد ہے۔لگاتار24 ویں  دن  متاثرہ  پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح  3  فیصد سے بھی کم رہی اور فی الحال یہ 2.15  پر قائم ہے۔طبی جانچ  کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 43.80 کروڑنمونوں کی جانچ کی  جاچکی  ہیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 39.13  لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کی  ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ملک بھر میں اب تک مجموعی  طور پر3,01,43,850شفایابیاں درج کی گئیں۔صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39,130 مریض صحت یاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button