تلنگانہ

تلنگانہ میں اومیکرون کے 8 کیسس۔ نئے ویرئینٹ سے جان کو خطرہ نہیں: محکمہ صحت

حیدرآباد: تلنگانہ میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی، صحت عامہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سرینواس راو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نشاندہی کردہ 9 افراد میں سے ایک بنگال روانہ ہوا۔ جبکہ ریاست میں 8 افراد میں کسی بھی طرح کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹر نے عوام سے کوویڈ قواعد پر عمل آوری کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی گیارہ ریاستوں میں اومی کرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔ تاحال کورونا کا یہ نیا ویرینٹ 90ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اومی کرون سماجی طور پر نہیں پھیلا۔ بیرونی ممالک سے آنے والوں کے ٹسٹ کرنے پر اومی کرون کی توثیق ہورہی ہے۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹرنے مزید کہا کہ اومیکرون سے جان کو خطرہ لاحق نہیں ہے اوراس سے متاثرہونے والے 95 فیصد افراد میں کسی بھی طرح کی کوئی علامات نہیں پائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button