نیشنل

شاہ رخ خان سے ایک شخص نے پوچھا آپ کے گھر کا برقی کا بل کتنا آتا ہے؟ کنگ خان نے دیا چونکا دینے والا جواب

نئی دہلی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘جوان’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اداکار ہر روز اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کے بارے میں نئی اپ ڈیٹس شیئر کرتے نظر آتے ہیں اور فلم کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

 

 

فلم کی ریلیز میں اب ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان اپنے انداز میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ٹویٹر پر ”ایس آر کے” سے پوچھیں سیشن بھی چلارہے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔ ان کے بعض دلچسپ جواب سوشل میڈیا پ روائرل ہورہے ہیں۔

 

 

ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ کے گھر کا برقی کا بل ہر ماہ کتنا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ ہمارے گھر پیار کا نور پھیلا ہوا ہے اسی سے روشنی ہوتی ہے، برقی کا بل نہیں آتا۔ فلم ‘جوان’ کی ریلیز کی بات کریں تو یہ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، وجے سیتھوپت اور نین تارا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button