برطانیہ میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے گولی تیار

حیدرآباد _ کورونا وائرس کے علاج میں ایک اور نیا باب شروع ہونے والا ہے برطانیہ نے آج  کورونا سے لڑنے کے لئے دو فارما کمپنیوں  mercks اور Ridgebackbiotherapeutics کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک اینٹی وائرل گولی کو  منظوری دے دی ہے ۔اس گولی کا نام molnupiravir ہے جو برطانیہ میں Lagevrio برانڈ کے نام سے تیار کی گئی ہے

 

اس گولی  کے ذریعہ کورونا کا علاج کی اجازت دینے والا برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے یہ پہلا اورل اینٹی وائرل علاج ہے ۔ اگر  کوئی کورونا سے مثبت پایا جاتا ہے تو، میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (NHRA) اس گولی کے استعمال کی تجویز کرتی ہے  یا کورونا کے علامات کے شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر بھی اس گولی کو استعمال کیا جا سکتا ہے

 

گولی کے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ جب وائرس اپنے ابتدائی مراحل میں ہو تو اس گولی کو شروع کرنے سے مریض کے ہاسپٹل میں داخل ہونے اور موت کے امکانات 50 فیصد کم ہوتے ہیں ۔  برطانوی حکومت اس علاج کے لیے گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کررہی ہے حکومت نے پہلے ہی مرک فارما کے ساتھ 4.80 لاکھ ٹیبلٹس کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔  مرک فارما اس سال کے آخر تک ایک کروڑ گولیاں تیار کرنے کی نشانہ بنایا ہے۔