جنرل نیوز

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں جشن یوم آزادی تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد۔۔۔ حافظ محمد جواد احمد نے پرچم کشائی کی

۔ 76 ویں یوم آزادی تقریب کا مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے پرچم کشائی کی طلباء دارالعلوم کھمم نے بہترین ترنم میں حب الوطنی پر مشتمل ترانوں کو پیش کیا اس موقع پر مولانا عارف مظاھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگے آزادی میں مدارس اسلامیہ کا عظیم کردار ہے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں علماء کرام اور مسلمانوں نے اپنے جانوں کی قربانی دی ملک کو آزاد کرانے میں طویل جدو جہد کیا گیا

جس میں ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ جنگے آزادی میں ملک میں قابض انگروزوں کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے ملک کو آزاد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا جمعیت العلماء کے سربراہ حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ہمراہ تحریک ریشمی رومال کے ذریعے تمام اپنائیں وطن کے ساتھ اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی ھمارا وطن محبت اور ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے

 

یہی اس ملک کی خوبصورتی ہے آج ملک میں منافرت اور انتشار کا ماحول پیدا کرنے کے لیے چند فرقہ پرست عناصر ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے آج ملک میں بسنے والے ھندو مسلم اتحاد کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کی اشد ضرورت پر زور دیا

 

اس موقع پر دارالعلوم کھمم کے اساتذہ مفتی رضوان مفتی محبوب علی قاسمی حافظ غلام مصطفی کے علاوہ مولانا سعادت اللہ قاسمی حافظ سید سلیم حافظ نذیر احمد موجود تھے مولانا عارف مظاھری کی دعا پر جشن آزادی تقریب کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button