بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویگزین کو بچوں کے لئے استعمال کرنے کی دی گئی اجازت

حیدرآباد _ حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کی جانب سے بچوں کے لئے تیار کردہ کوویگزین  کو 2تا18برس کی عمر کے بچوں کے لئے استعمال کی سفارش کی گئی ہے ۔قبل ازیں ڈاکٹرسنجے کے رائے پروفیسر سنٹر فارکمیونٹی میڈیسن ایمس نے بھی اسی طرح کے ڈاٹا کا دعوی کیاتھا۔اسی دوران ہندوستان کے کوویڈ 19ٹیکے نے 95کروڑافراد کا احاطہ کرلیا ہے۔قومی سطح پر ملک میں ٹیکہ اندازی کی مہم کا آغاز16جنوری کو ہوا۔سب سے پہلے ہیلت ورکرس اورفرنٹ لائن ورکرس کو یہ ٹیکہ دیاگیا۔یکم مارچ کو پہلے مرحلہ کاآغاز 60برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے کیاگیا۔ملک میں یکم اپریل سے 45برس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹیکہ اندازی کا آغاز کیاگیا۔حکومت نے بعد ازاں یکم مئی سے 18برس یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ٹیکے دینے کے عمل کاآغازکیا۔

امریکہ سمیت کئی ممالک میں بچوں کو کورونا وائرس کا ویکسین دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاہم ہندوستان میں اس سلسلے میں اب فیصلہ کیا گیا ہے جاہنسن اینڈ جاہنسن کمپنی کو بچوں کو ٹیکہ دینے کی ملک میں اجازت دی گئی ہے