ریلائنس کمپنی بھی تیار کررہی کورونا ویکسین _ ڈی سی جی آئی نے دی ٹرائل کی اجازت

نئی دہلی _ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے جمعہ کے روز ریلائنس لائف سائنسس کی جانب سے مقامی طور پر تیار کئے گئے کوویڈ ویکسین کے ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ویکسین صحت مند لوگوں کی صحت اور مدافعتی ردعمل کی جانچ کرے گی۔ کلینیکل ٹرائل مہاراشٹر کے 8 مقامات پر کئے جائیں گے۔ مکیش امبانی کی ملکیت والی ریلائنس لائف سائنسس نے 26 اگست کو ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی  ماہرین کی کمیٹی نے ہدایت دی گئی کہ وہ ویکسین دینے   42 ویں دن والینٹرس میں تیار ہونے والی قوت مدافعت کا جائزہ لے۔

موبائل فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء کو تیار کرنے والی مکیش امبانی کی ریلائنس لائف سائنسس کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا رہی ہے