ہر بخار کو کورونا نہ سمجھیں _ تلنگانہ کے 13 اضلاع میں ملیریا اور ڈینگو بخار

حیدرآباد _ تلنگانہ کے محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ریاست میں موسمی بیماریوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کو  روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔  مچھروں اور لاروا کے خاتمے کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں انہوں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ریاست کے کچھ اضلاع میں ملیریا کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ حیدرآباد ، کھمم اور کتہ گوڑم اضلاع میں ڈینگی کے کیس زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست بھر میں ڈینگی کے 1200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ملیریا اور ڈینگی بخار سے کل 13 اضلاع متاثر  ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر کے 20 اضلاع میں تلنگانہ ڈائیگناسٹک سنٹرس چل رہے ہیں۔  ریاست میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے ۔ ہر بخار کو کورونا  نہ سمجھیں۔گر آپ کو بخار ہو تو فوری طور پر ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔