نیشنل

آر ٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی _ بس میں 40 مسافر سوار تھے

حیدرآباد _ 21 اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش  میں خوفناک بس حادثہ پیش آیا۔ جمعہ کی صبح ضلع کرشنا کے پیڈاپروپڈی منڈل کے پلاورتی گوڈم میں ایک آر ٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ وجئے واڑہ سے گوڈی واڈہ جاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے۔ آگ لگنے سے مسافروں کو چوکنا کردیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آر ٹی سی بسوں کے  ڈرائیور کا کہنا ہے کہ آگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے لگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button