حیدرآباد میں تیار ہونے والی کوویگزین ویکسین کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری

حیدرآباد _ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کوویگزین ویکسین کو بین الاقوامی سطح پر ہنگامی صورتحال میں استعمال کی جانے والی ویکسین کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔جس پر بین الاقوامی اور قومی سطح پر ماہرین ڈبلیو ایچ او کے فیصلے کی تعریف کر رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا کہ وہ کوویگزین کو ہنگامی حالات میں استعمال کی فہرست میں شامل کرنے پر خوش ہیں۔   ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مشورہ دیا کہ ان ممالک میں ویکسین فراہم کرنے کی کوشش کی جائے، جہاں ویکسین مشکل سے فراہم ہورہی ہے خاص طور پر ان لوگوں کو جو کم از کم ایک خوراک کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ  کوویگزین کو  ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی فہرست میں شامل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر، انہوں نے بھارت بائیوٹیک، آئی سی ایم آر اور مرکزی وزارت صحت کو مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے اور وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی۔