ہیلت

حیدرآباد میں وائرل فیورکے کیسس میں اضافہ

file photo

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میں گزشتہ ایک ہفتہ سے ہورہی بارش کی وجہہ سے موسمی امراض سے متاثرہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مریضوں میں نزلہ، کھانسی اور بخار جیسی علامات دیکھی جارہی ہیں۔ اگرچیکہ ملیریا اور ڈینگی جیسے کیسس قابو میں ہیں لیکن عام بخار، نزلہ، کھانسی اور وائرل فیوراور فلو کے کیسس بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث یہ بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مانسون اور سردیوں میں وائرل بخار کا آنا فطری ہے، خاص طور پر گرمیوں کے اختتام کے بعد موسم کی اچانک تبدیلی کی وجہہ سے وائرل فیورہوسکتا ہے۔ شہرکے ہاسپٹلس سے موسمی امراض سے متاثرہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹرس نے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button