ہندوستان میں 103 کروڑ کورونا ویکسین کے ڈوز دئے گئے

نئی دہلی _ ہندوستان میں کورونا کے ٹیکہ اندازی کے پروگرام نے آج ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے ۔ملک بھر میں آج تک 103 کروڑ سے زیادہ کورونا  کے ڈوز دے دئے گئے۔ اب تک ملک 75 فیصد افراد نے کورونا کا پہلا  ٹیکہ لے لیا۔ جبکہ 31 فیصد افراد دو ٹیکے لے لئے ۔ سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کیاگیا ہے،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکر ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

ویکسین کی خوراک

21؍اکتوبر 2021

سپلائی کی گئی خوراک

1,03,53,51,045

بچی ہوئی دستیاب خوراک

10,85,69,250

بھارت سرکار  اور ریاستی سرکار کے ذریعے مفت میں براہ راست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 103.5 کروڑ سے زیادہ (1,03,53,51,045) ٹیکےفراہم کرچکی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی10.85کروڑ سے زیادہ (10,85,69,250) غیراستعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے