جنرل نیوز

بھینسہ کے عازمین حجاج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ

بھینسہ 25/مٸی (نامہ نگار محمد مشرف ) جاریہ سال بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف سے جملہ 52 مرد و خواتین عازمين حجاج سفر حج کے لیٸے روانہ ہورہے ہیں جن کے لیٸے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ٹیکہ اندازی اور میڈیکل کیمپ منعقد کیا تھا جس میں مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نرمل ضلع بی آر ایس صدر کے علاوہ نرمل ضلع ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر دھنراج ، ڈی آئی او نینا ریڈی ، بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ ، ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر ادریس غوری ، سی ایچ او گری بابو ، سینیٸر بی آر ایس قاٸد عبدالاحد ، بی آر ایس سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر عبدالواسیع رسول ، سید جاوید ، احمد بلالا مٸوذن مسجد پنجہ شاہ ، عبدالہاجی ، مولانا شاہد غفران قاسمی ، مفتی عبدالخالد غفور قاسمی و دیگر نے شرکت کی جہاں اربن ایچ ای او کلیم الدین ، رورل ایچ ای او عبدالسلیم ، ڈاکٹر متین اللہ ، ایچ ای او امتیاز علی ، ڈاکٹر فردوس جبین ، ڈاکٹر سمیّہ کے علاوہ اے این ایمس نے عازمين حجاج کو ٹیکہ اندازی ، پولیو خوراک اور دیگر طبی خدمات انجام دی۔ اس دوران رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے عازمين حجاج کی شالپوشی کی جبکہ بھینسہ حج سوسائٹی کے ذمہ داران عبدالقدیر اور عبدالحمید ، عبدالمنتقم و دیگر نے تمام عازمين حجاج اور مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button