نیشنل

سوال کرنے پر بی جے پی کے وزیر نے خاتون پر طمانچہ رسید کردیا _ ویڈیو دیکھیں

بنگلور _ 23 اکتوبر ( اردولیکس) کرناٹک میں ایک سرکاری پروگرام میں ایک وزیر نے سوال کرنے والی خاتون پر طمانچہ رسید کردیا۔وزیر کی اس حرکت  پر مختلف گوشوں سے تنقید ہو رہی ہے۔

 

چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں غریبوں میں زمین کے پٹہ کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ہاؤسنگ منسٹر سومنا نے شرکت کی۔ اس موقع پر 175 افراد میں پٹہ جات تقسیم کئے گئے ۔ اس تقریب میں کیمپیما نامی خاتون نے وزیر سومنا کے پاس پہنچ کر زمین کے پٹہ جات کی تقسیم میں اس کے ساتھ ناانصافی ہونے کی شکایت کی۔اس نے بتایا کہ استفادہ کنندگان کے انتخاب میں غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے۔ جس پر برہم وزیر نے خاتون پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے سوال کرنے آئی ہو؟

 

کیمپیما نے الزام لگایا کہ استفادہ کنندگان کا انتخاب شفاف نہیں ہوا۔ اس نے الزام لگایا کہ اہل ہونے کے باوجود اسے منتخب نہیں کیا گیا اور ٹائٹل ڈیڈ صرف ان لوگوں کو دیا گیا جو مقامی کانگریس لیڈر نانجپا نے تجویز کی تھی ۔ وزیر کی اس حرکت پر وہاں موجود سب حیران رہ گئے۔بعد ازاں متاثرہ نے انصاف کے لئے وزیر کی پیر پکڑ لئے  تو پولیس اسے اسٹیج سے نیچے اتار دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button