تلنگانہ میں آئیندہ تین تا چار ہفتے انتہائی چوکس رہنے عوام کو مشورہ


حیدرآباد _ ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس راو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے آئندہ تین تا چار ہفتے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔اس عرصہ کے دوران عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے اواخر تک تمام کو چوکسی اختیار کرنی چاہئے۔ماسک کا مناسب استعمال بھی کرنا چاہئے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ابھی سے ہی کافی احتیاط کی جائے۔شادیوں کا تہواروں کا موسم آرہا ہے اسی لئے اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوتاہی کام میں نہیں آئے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست میں اب تک تقریبا 45لاکھ افراد کو کورونا ٹیکے دیئے گئے۔عوام کورونا کی روک تھام کے لئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ کے مقابلہ ریاست میں اس ہفتہ کے دوران صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔ریاست کے کورونا معاملات میں استحکام دیکھاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا80تا90فیصد مثبت معاملات میں مریضوں کو اسپتال میں داخل کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف دس فیصد معاملات میں ہی مریضوں کو اسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت پڑرہی ہے