ہیلت

سرکاری ڈاکٹرس اب نہیں کرسکیں گے خانگی پریکٹس،تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت نے محکمہ صحت میں براہ راست بھرتی ہونے والے ڈاکٹرس کی پرائیویٹ پریکٹس ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واضح کیا گیا کہ نان ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ سے ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کے ذریعے آنے والے بھی پرائیویٹ پریکٹس نہیں کر سکتے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے رولز آف سروس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے منگل کو احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن کی درخواست پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button