ہیلت

آندھراپردیش میں اومیکرون کا پہلا کیس درج

آندھراپردیش میں اومیکرون کا پہلا کیس درج 

وجے واڑہ _ اومیکران کا پہلا کیس آندھرا پردیش میں رپورٹ ہوا۔ جس کی تصدیق ریاستی محکمہ صحت نے کی ہے۔ آئرلینڈ سے وشاکھاپٹنم پہنچنے والے ایک 34 سالہ شخص میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی۔ وجئے نگرم ضلع کا ایک شخص گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ممبئی کے سے وشاکھاپٹنم آیا تھا۔ ممبئی میں آر ٹی پی سی آر کے لیے کوویڈ کا ٹیسٹ منفی آیا اور وشاکھاپٹنم پہنچنے کے بعد حکام نے ایک اور مرتبہ اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا۔جس میں وہ مثبت پایا گیا ۔ اس کے بعد، حکام نے جینوم کی ترتیب کے لیے اس کے نمونے حیدرآباد کے سی سی ایم بی کو بھیجا تھا ۔ جس میں یہ شخص Omicron سے متاثر پایا گیا

 

اس کیس کے بعد ملک میں Omicron کیس کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ اب تک مہاراشٹر میں 17، گجرات میں 12، کرناٹک میں دو اور دہلی میں دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button