ہیلت

کووی شیلڈ کا تیسرا ڈوز لینا ضروری _ دو ڈوز لینے والوں کے اینٹی باڈیز میں ہورہی ہے کمی

حیدرآباد _ ہندوستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کووی شیلڈ تیار کرنے والی معروف کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیئرمین سائرس پونا والا نے کہا کہ کووی شیلڈ  کی دو ڈوز کے  درمیان فرق دو ماہ کا ہونا چاہیے ، لیکن تیسرا ڈوز (بوسٹر) چھ ماہ کے بعد لینی چاہیے۔ میڈیکل جرنل لینسیٹ کی ایک رپورٹ کے بارے میں صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کووی شیلڈ ویکسین لینے کے بعد اینٹی باڈیز کم ہورہے ہیں اس پر سائرس پونا والا نے جواب دیا کہ یہ سچ ہے کہ اینٹی باڈیز کم ہو رہی ہیں۔ لیکن یادداشت کے خلیات ( میموری سیل) برقرار رہتے ہیں۔  6 ماہ کے بعد اینٹی باڈیز  کم ہورہےہیں، اس لئے انہوں نے کورونا کی تیسری ڈوز لی۔پونا والا نے کہا کہ  سیرم انسٹی ٹیوٹ  کے 7 تا 8 ہزار ملازمین کو تیسری ڈوز دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ کووی شیلڈ ویکسین کے دو ڈوز لینے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ 6 ماہ بعد تیسرا ڈوز بھی لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button