حیدرآباد میں اگلے 4 تا 5 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کا امکان

حیدرآباد: سمندری طوفان گلاب کے اثرسے حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سے بھی شہرمیں بارش ہورہی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں اگلے 4 تا 5 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں سے چوکس رہنے کی خواہش کی گئی ہے۔ اسی طرح ریاست کے دیگراضلاع میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ عوام سے برقی کھمبوں سے دور رہنے کی خواہش کی گئی ہے۔