تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھار بارش۔ پھرٹریفک جام

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک بار پھر طوفانی بارش ہوئی جس کی وجہ سے کی سڑکوں پر نالوں جیسا منظر نظر آ رہا تھا، صبح سے ہی آسمان ابر آلود تھا، شام کے  وقت آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور رات ہوتے ہی زور دار بارش شروع ہوگئی۔بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گئی۔اس دوران سوشل میڈیا پر بعض شہریوں کی جانب سے ویڈیوز پوسٹ کیے گئے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بارش کے پانی میں ٹھیلہ بنڈیاں بھی بہہ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button