تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھاربارش، اگلے 5 دنوں تک مزید بارش کا امکان،گنڈی پیٹ کے دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں دھواں دھاربارش ہورہی ہے۔ صبح سے ہی گرچیکہ موسم ابرآلود تھا تاہم دوپہرکے بعد حیدرآباد اورسکندرآباد کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کی وجہہ سے سڑکیں جھیل کا منظرپیش کررہی ہیں۔ بارش کی وجہہ سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا جس کی وجہہ سے کئی مقامات پرٹریفک جام کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران پچھلے دو تا تین دنوں سے ہورہی بارش کی وجہہ سے عثمان ساگر کی سطح آب میں اضافہ ہوا اورصورتحال کو دیکھتے ہوئے گنڈی پیٹ کے دودروازے کھول دئیے گئے اوروہاں سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک اورعلاقہ بننے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور ریاست میں مانسون بھی سرگرم ہے جس کے اثر سے آج بعض علاقوں میں زبردست بارش کی پیش قیاسی قبل ازیں کی گئی تھی اورتازہ طورپراگلے پانچ دنوں تک تلنگانہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button