تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں بارش کے دوران مکان کی دیوارگرپڑی، میدک میں بجلی گرنے سے کسان ہلاک

حیدرآباد/ میدک: حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں زبردست کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے دوران حیدرآباد کے پرانا شہرکے کوٹلہ علاقہ میں ایک قدیم عمارت کی دیوارگرپڑی ۔ اس حادثہ میں تین کمسن بچے محفوظ رہ گئے۔ وہ جس وقت اس عمارت کے قریب سے گذررہے تھے کہ اچانک مکان کی دیوارمنہدم ہوگئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بارش کے دوران ضلع میدک میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ موضع واڑی میں راجیا نامی کسان اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ بجلی اس پرگرپڑی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بارش کی وجہہ سے ریاست بھرمیں ندیاں نالے ابل پڑے اورکئی زخائرآب کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہہ سے پراجکٹس کے دروازے کھول کرپانی چھوڑا جاررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button