نیشنل

اداکارہ خوشبو سندر ، نیشنل ویمنس کمیشن کی رکن نامزد

نئی دہلی _ 28 فروری ( اردولیکس) بی جے پی لیڈر اور فلم اداکارہ خوشبو سندر کو خواتین کے قومی کمیشن کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا پر تقرری کا نوٹیفکیشن پوسٹ کیا۔ خوشبو نے ٹویٹ کیا کہ "مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپنے کے لیے وزیر اعظم مودی اور مرکز کا شکریہ۔ میں خواتین کی طاقت کے تحفظ کے لیے سخت محنت کروں گی جو آپ کی قیادت میں قدم بہ قدم بڑھ رہی ہے،”

 

۔ بی جے پی تمل ناڈو کے صدر کے اناملائی نے قومی خواتین کمیشن کی رکن کے طور پر خوشبو کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا۔ فلم اداکارہ خوشبو نے 2010 میں ڈی ایم کے میں شمولیت اختیار کی۔ بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہو گئی ۔اور  2021 میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔ ممتا کماری اور ڈیلینا کھونگ ڈوپ کو بھی ویمن کمیشن کا ممبر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button