تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ دھواں دھاربارش

حیدرآبا: حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں آج صبح کی اولین ساعتوں میں گرج چمک اورتیزہواوں کے ساتھ دھواں دھاربارش ہوئی۔ کل شام سے ہی موسم ابرآلود تھا لیکن صبح کے وقت اچانک آسماں پرگہرے بادل چھا گئے اوربجلیوں کی کڑک کے ساتھ دھواں دھاربارش ہونے لگی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے بادل پھڑ پڑے ہوں۔ نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا اورحیدرآباد کے کئی مقامات پرنہ صرف سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا بلکہ بعض کالونیاں جھیل کا منظرپیش کررہی تھیں۔ کئی مقامات پرتیز ہواوں کی وجہہ سے ہورڈنگس گرپڑے۔ بارش اس قدرشدید تھی کہ لوگ نیند سے بیدارہوگئے۔ یہ سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔ جہاں ایک طرح بارش کی وجہہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی اوردرجہ حرارت میں کمی آئی وہیں مکانات سے پانی داخل ہونے سے بعض مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button