حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں ہورہی ہے بارش

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔ حیدرآباد میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے جبکہ اضلاع میں کل رات سے برسات ہورہی ہے۔ ضلع کریم نگر کے چیگرومامڈی منڈل،ورنگل،ہنمکنڈہ،قاضی پیٹ،جئے شنکر بھوپال پلی،مُلگ اضلاع کے کئی مقامات،سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد،کوہیڑامنڈلوں میں بارش ہوئی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ناگرکرنول ضلع کے پالیم علاقہ میں 15سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔نرمل ضلع کے خانہ پور میں 11سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔عادل آباد ضلع کے سیری کونڈا علاقہ میں دس سنٹی میٹر بارش ہوئی۔کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل کے حسن پلی علاقہ میں 8ملی میٹر،ضلع رنگاریڈی کے کڑتال میں 8ملی میٹر،منچریال ضلع کے جئے پور منڈل میں 8سنٹی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔بارش کے نتیجہ میں کالیشورم، ایلم پلی پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔