تلنگانہ

گھرمیں بارش کا پانی،صدمہ سے قلب پرحملہ۔ حیدرآباد میں خاتون فوت

حیدرآباد: حیدرآباد میں کل ہوئی بارش کے دوان ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سرور نگرکودنڈا رام نگرکے مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، گھرمیں بارش کا پانی داخل ہونے کی وجہہ سے ایک خاتون پریشان ہوگئی اوراس کے قلب پرحملہ ہوا۔ فوری ایمبولینس کو اطلاع دی گئی۔ بستی میں پانی جمع ہونے کی وجہہ سے ایمبولینس خاتون کے مکان تک نہیں پہنچ سکی۔ بعد ازاں اسٹریچرکی مدد سے اسے ہاسپٹل لے جایا گیا تب تک دیرہوچکی تھی۔ خاتون کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہہ سے خاتون کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button