تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک زبردست بارش کا انتباہ

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران مختلف اضلاع کے کئی مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔ساتھ ہی ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔خلیج بنگال میں منگل کو ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا رہاجس کے زیر اثر تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ریاست کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، نرمل، نظام آباداورجگتیال میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔منگل کو کومرم بھیم ضلع کے وینکٹ راو پیٹ میں 13.8سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سوریہ پیٹ ضلع کے اُورلوگُنڈہ میں 7.8سنٹی میٹر،کھمم ضلع کے چنتاکارا میں 7.7سنٹی میٹر،سداشیوپیٹ میں 7سنٹی میٹر،سری پورم،کومرم بھیم ضلع کے ویلی اور کوٹالہ میں 7.6سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کاغذنگر میں 7.5سنٹی میٹر،منچریال کے بھیماورم میں 6.9سنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کی ڈائرکٹر ناگارتنا نے کہاکہ ہوا کے کم دباو کا علاقہ اوڈیشہ پر مرکوز ہے۔اس کے زیر اثرآئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی مقامات پربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button